ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن(ر) محمد وسیم نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران راشن کی تقسیم کی تفصیلات

0

گوادر :۔ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن(ر) محمد وسیم نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران راشن کی تقسیم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاہے کہ ضلع بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران اب تک 24 ہزار 27 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ہے ا نہوں نے کہا ہے کہ اس حوالے سے ضلع بھرمیں صوبائی حکومت،سرکاری اداروں، فلاحی اداروں، مخیر حضرات اور مختلف لوگوں کی مدد سے ضلعی انتظامیہ نے ضرورت مند خاندانوں کو راشن پہنچایا ہے ضلع بھر میں ضرورت مندوں میں تین دن، سات دن، پندرہ دن اور ایک مہینے کے پیکٹس بنا کر ضرورت مند خاندانوں میں راشن تقسیم کئے گئے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ فلاحی اداروں اور مخیر حضرات کی سپورٹ سے ضلع گوادر میں منظم طریقے اور لوگوں کی عزت نفس مجروح کئے بغیرراشن تقسیم کیا گیاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.