چمن :۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرعبدالمالک اچکزئی نے کہاہے کہ محکمہ صحت عالمی وباء کورونا وائرس کیخلاف صف اول کاکرداراداکررہی ہے

0

چمن :۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرعبدالمالک اچکزئی نے کہاہے کہ محکمہ صحت عالمی وباء کورونا وائرس کیخلاف صف اول کاکرداراداکررہی ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز انسٹیٹیوٹ برائے ڈویلپمنٹ پاکستان (آئی ڈی ایس پی)کے فیلو خلیل احمد کی جانب سے ڈی ایچ اوکیو ہسپتال کیلئے حفاظتی کٹس اور ماسک حوالگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈاکٹرعبدالرزاق اچکزئی،حاجی قاسم اور عجب خان بھی موجود تھے۔اس موقع پرخلیل احمد نے آئی ڈی ایس پی کی طرف سے ماسک اور ڈاکٹرز کیلئے حفاظتی کٹس ایم ایس کے حوالے کئے،خلیل احمد کہتے ہیں کہ ایسے حالات میں ڈاکٹروں کیلئے جتنے بھی اقدام اٹھائے جائے کم ہے اگر ڈاکٹرز سیف ہو تو وہ قوم کی خدمت کرسکتے ہیں حکومت اور ساتھ میں انجیوز کو بھی ڈاکٹرز کے ضروریات کا خیال رکھنا چاہیے انہوں نیمزید کہاکہ آئی ڈی ایس پی ہر وقت اپنے ہیلتھ ورکرز کے ساتھ ہے اور انشااللہ اس طرح کے حفاظتی سامان فراہم کرتے رہیں گے،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرعبدالمالک اچکزئی کاکہناتھاکہ محکمہ صحت کی کوشش ہے کہ عوام کو علاج کی ہرممکن سہولیات فراہم کی جائے،عالمی وباء کووڈ19کے خلاف بھی اس وقت ڈاکٹرز صف اول کرداراداکررہے ہیں ان کی حفاظت کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.