کراچی،سائٹ ایریا میں حبیب بینک چورنگی کے قریب فیکٹری میں آگ لگ گئی

0

کراچی :  سائٹ میں حبیب بینک چورنگی کے قریب فیکٹری میں آگ لگ گئی۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بیڈ شیٹ بنانے کی فیکٹری میں لگی جس کی اطلاع ملتے ہی 2 فائر ٹینڈرز روانہ کردیے گئے تاہم آگ پر قابو نہ پانے کے باعث مزید 6 فائر ٹینڈرز بھیجے گئے۔ فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ 8 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں اور شہر بھر سے فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا گیا جب کہ آگ بجھانے کے لیے ایک اسنارکل بھی استعمال کی گئی ۔دوسری جانب ترجمان واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے باعث سخی حسن ہائیڈرینٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز روانہ کیے گئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.