پیٹرول بحران،تین دن میں صورتحال بہتر ہوجائیگی، وزیر پیٹرولیم کا دعویٰ

0

پشاور :  وفاقی وزیر پیٹرولیم عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ تین روز میں ملک میں پیٹرول کی صورتحال بہتر ہوجائے گی۔پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ جو ذخیرہ اندوزی کررہا ہے اس کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں، یہ مافیا عوام تک ثمرات پہنچنے نہیں دے رہی اور اس مافیا کے خلاف پہلی دفعہ کارروائی ہو رہی ہے۔وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ اگلے تین دن میں صورت حال بہتر ہوجائے گی، ابھی بھی کارروائی کی جارہی ہے اور پیٹرول کے ذخائر پکڑ کر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی مانگ 30 فیصد زیادہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.