وزیراعلی بلوچستان صوبے کے منصوبوں کو پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے وزیراعظم کے مشکور

0

اسلام آباد:  وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے صوبے کے منصوبوں کو پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا فون پر رابطہ ہوا جس میں وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے منصوبوں سے متعلق بات چیت کی گئی۔وزیراعظم پاکستان نے گزشتہ سال کے منصوبے اس سال پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے نئے تجویز کردہ منصوبے بھی وفاقی پی ایس ڈی پی کا حصہ ہوں گے،بجٹ سیشن میں بلوچستان کے منصوبوں کی منظوری دے دی جائے گی۔وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے صوبے کے منصوبوں کو پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان نے وفاقی منصوبوں کے حوالے سے بلوچستان کے تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا تھا کہ بلوچستان کے عوام کی فلاح وبہبود اور صوبے کی سماجی و معاشی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کے لیے صوبائی حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.