وزیراعظم نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا دائرہ ایک کروڑ 60 لاکھ افراد تک بڑھانے کی ہدایت کر دی

0

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ کاسب سے بڑااحساس ایمرجنسی کیش پروگرام جاری ہے،وزیراعظم نے پروگرام کا دائرہ ایک کروڑ60لاکھ افرادتک بڑھانے کی ہدایت کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان کی تاریخ کاسب سے بڑاپروگرام احساس ایمرجنسی کیش ہے، پروگرام انتہائی مشکل حالات میں شروع کیا گیا۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ کاسب سے بڑااحساس ایمرجنسی کیش پروگرام جاری ہے، پروگرام کے چوتھے مرحلے کا آغاز ہوچکا ہے ، پروگرام ایک کروڑ20لاکھ کے لیے تھا، وزیراعظم نے پروگرام کا دائرہ ایک کروڑ60لاکھ افرادتک بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ بڑاپروگرام تھااس کیلئے ملک بھر میں رقم دینا بہت مشکل تھا اور رقم کی فراہمی،بائیومیٹرک تصدیق آسان نہیں تھی، لوگوں کے پاس فون پرکریڈٹ نہیں ہوتا تھا ، ہم نے آگاہی کے لیے رضا کاروں کو متحرک کیا۔ان کا کہنا تھا کہ رقم کی تقسیم کے لیے کمیشن پر ٹیکس کو معاف کرایاگیا، اتنے مشکل حالات میں قواعدکے تحت پروگرام چلایاگیا، ہم نے کٹوتی کرنے والے کے خلاف فوری ایکشن لیا اور انگوٹھوں کے نشانات خراب ہونے پر فوری طریقہ کار نکالا گیا۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے مزید کہا پروگرام میں متعدداداروں کی مدد حاصل رہی، پروگرام کو مکمل طورپر غیر سیاسی بنیاد پر چلایاگیا، وزیراعظم نے پروگرام میں ہمیشہ شفافیت کی ہدایت کی۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پروگرام میں ساتھ دینے پرمیڈیاکی بہت شکرگزارہوں، پروگرام پوری حکومت کی نیک نیتی کاعکاس ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.