ذمہ داروں کو شہباز شریف کی بگڑتی ہوئی صحت کا جواب دینا ہو گا، مریم نواز

0

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی صدر شہباز شریف میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ داروں کو ان کی بگڑتی ہوئی صحت کا جواب دینا ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر سے جاری اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ثابت ہوتا ہے کہ شہباز شریف کے شکوک بے وجہ نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ جنہوں نے شہباز شریف کی گرتی صحت کو جانتے بوجھتے مزید بگاڑا، انہیں جواب دینا ہو گا۔ اللہ تعالی شہباز شریف اور کورونا سے متاثر تمام مریضوں کو صحت کاملہ عطا کرے۔ واضح رہے کہ شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا

Leave A Reply

Your email address will not be published.