ڈپٹی کمشنر نصیرآباد حافظ محمد قاسم کاکڑ نے کہا ہے کہ پٹ فیڈر کینال کی ذیلی شاخوں کی ٹیل تک زرعی پانی کی منصفانہ تقسیم کے عمل کو یقینی بنایا گیا ہے

0

ڈپٹی کمشنر نصیرآباد حافظ محمد قاسم کاکڑ نے کہا ہے کہ پٹ فیڈر کینال کی ذیلی شاخوں کی ٹیل تک زرعی پانی کی منصفانہ تقسیم کے عمل کو یقینی بنایا گیا ہے نصیرآباد ضلعی انتظا میہ ٹیل کے زمینداروں کو ان کے حصے کا پانی فراہم کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی پانی کی منصفانہ تقسیم میں کسی قسم کی زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اس کے لئے تمام تر اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے محکمہ آبپاشی کے عملے کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں تاکہ ٹیل کے زمینداروں کو ان کے حصے کا پانی فراہم ہو سکے غیر قانونی طریقے سے لگائے گئے واٹر پمپس اور واٹر کورسز مسمار کیے جا رہے ہیں اور پانی چوری کرنے والوں کے خلاف بھرپورانداز میں ایکشن لیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پٹ فیڈر کینال اور اس کی ذیلی شاخوں پر غیر قانونی واٹر کورسز کے خلاف کارروائی کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی غلام حسین بھنگر تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی بہادر خان کھوسہ سمیت محکمہ ایریگیشن کا عملہ موجود تھا ڈپٹی کمشنر نصیرآباد حافظ محمد قاسم کاکڑ نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے زرعی پانی کی منصفانہ تقسیم کے عمل کو ہر صورت یقینی بنانے کے احکامات جاری ہوئے ہیں جس پر من و عن عمل درآمد کرایا جارہا ہے اور ٹیل کے زمینداروں کو ان کے حصے کا پانی فراہم کیا جارہا ہے ہے غیر قانونی واٹر کورسز اور پائپس لگانے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل لائی جا رہی ہے اور پانی چوروں کے خلاف بھرپور انداز سے ایکشن لیا جا رہا ہے ہم ہرگز ٹیل کے زمینداروں کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ نصیرآباد آباد زرعی علاقہ ہے یہاں پر خریف کے سیزن میں زرعی پانی کے صحیح معنوں میں تقسیم نہ ہونے کے باعث اکثر یہاں کے زمینداروں کا شتکار احتجاج کرتے ہیں مگر ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ حقدار زمینداروں کو انہیں اپنے حصے کا پانی فراہم کیا جائے اس میں کسی قسم کی کوتاہی اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی محکمہ آبپاشی کا عملہ زرعی پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے جس کی نگرانی ضلعی انتظامیہ کر رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.