کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے تعمیراتی کاموں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

0

کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے تعمیراتی کاموں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار کمشنر ژوب ڈویژن نے زیر تعمیر لیویز لائن اور زیر تعمیر پاپولیشن ویلفیئر آفس کے معائنہ کے موقع پر کئی اس موقع پر ان کے ہمراہ محکمہ بی اینڈ آر ایکسین شاہ ولی مندوخیل، ایس ڈی او محمد انور،ڈویلپمنٹ آفیسر اللہ دتہ، محکمہ انفارمیشن محمود بلوچ،ودیگر متعلقہ آفیسران تھے۔کمشنر ژوب ڈویژن نے کہا کہ تعمیراتی منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کریں گے،کار سرکار میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی اور سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے وارننگ دی کہ کام جلدازجلد شروع کیا جائے اور کام میں اعلیٰ معیار کویقینی نہ بنایا گیا توسخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی،بعدازیں کمشنر ژوب ڈویژن نے لورالائی میں زیر تعمیر وومن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے خواتین کی بہبود اور معاشی استحکام کیلئے بزنس سینٹرز،خواتین ہاسٹل اور وومن بازار کا بھی معائنہ کیا اور کہا کہ صوبائی حکومت کی خصوصی دلچسپی سے بلوچستان کی خواتین کو ہر شعبہ ہائے زندگی میں ترقی کے یکساں مواقع کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس کی بدولت بلوچستان کی خواتین کو بھی روزگار اور معاشی بہتری کے مواقع میسر آئیں گے،انہوں نے کہا کہ دستیاب وسائل کا ضیاع قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا،علاقے کے عوام کے مفاد میں بنائی گئی اسکیموں کی تکمیل سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کی نئی رائیں کھلیں گی،ضلعی آفیسران منصوبوں کی سخت نگرانی کرکے معیار کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے تمام دستیا ب وسائل کو بروئے کار لائیں جس سے منصوبے معیار کے مطابق مکمل ہونگے اجتماعی اسکیمات کو ترجیح علاقے میں زیر تعمیر منصوبوں کو مکمل کرنے سے عوامی مسائل حل ہونگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.