ڈپٹی کمشنر خضدار طفیل احمد بلوچ نے کہاہے کہ خضدار سٹی ایک اہم مرکزاور مستقبل میں بلوچستان کے لئے تجارتی و کاروباری لحاظ سے اہمیت کا حامل شہر اور ڈسٹرکٹ بنتا جارہاہے

0

ڈپٹی کمشنر خضدار طفیل احمد بلوچ نے کہاہے کہ خضدار سٹی ایک اہم مرکزاور مستقبل میں بلوچستان کے لئے تجارتی و کاروباری لحاظ سے اہمیت کا حامل شہر اور ڈسٹرکٹ بنتا جارہاہے مناسب محل و وقوع، آمدو رفت کے لئے اچھی گزرگاہ، اور بہت ساری خصوصیا ت اس شہر کے ساتھ منسلک ہیں۔ یہ شہر مزید ترقی کریگا اور یہاں کے عوام کوکاروبار کے مزید مواقع میسرآئیں گے، حکومت اپنی ترجیحات کے مطابق خضدار میں مختلف محکوموں کے تحت خطیررقم مہیا کرچکی ہے اور اس رقم کو یہاں خرچ ہونا ہے۔ شہر میں جاری اسکیمات کے معیاری اور میرٹ کے مطابق مکمل ہونا اوّلین ترجیح ہے۔ حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے تمام تراقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں تاکہ وہ پائیہ تکمیل کو پہنچ جائیں اور عوام ان سے استفادہ حاصل کرسکے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے خضدار پریس کلب میں مکمل ہونے والی نئی عمارت کے معائنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بعد ازاں انہوں نے گزگی میں جاری اسکیمات کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انجینئر ہدایت اللہ زہری، گورنمنٹ کنٹریکٹر عبیداللہ قمبرانی و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار طفیل احمد بلوچ نے خضدار پریس کلب کی بننے والی نئی عمارت کا معائنہ کیا بریفنگ لی، اور وہاں انہوں نے دیگر ضروری تعمیرات کے لئے بھی ہدایات جاری کردیئے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار طفیل بلوچ کا کہنا تھا کہ یہ شہر ہم سب کا ہے۔ اس کے لئے ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں نبہا نی چائیے۔ یہاں کی بہتر منصوبہ بندی، اور معیاری انداز میں اسکیمات کو پائیہ تکمیل تک پہنچانا بے حد ضروری ہے منصوبوں کی افادیت اور ان سے عوام کو استفادہ فراہم کے لئے تمام اقدامات کیئے جارہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر خضدار طفیل بلوچ کا کہنا تھاکہ تعمیراتی سوچ اور شہر کے وسیع تر مفاد کو مد نظر رکھ کر ہم سب کو اپنا کردار نبہانا چاہیے۔ ضلعی انتظامیہ اس شہر اور یہاں کے عوام کی خاطر جو اقدامات عمل میں لارہی ہے یہاں کے باشندوں کو چاہیے کہ وہ ہمارے معاون بن کر خضدار میں تعمیر و ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ ہم جو منصوبہ بندی کررہے ہیں یا جو اقدامات عمل میں لارہے ہیں وہ سب یہاں کے عوام کے مفاد کے لئے ہیں اور یہاں لوگوں کی خاطر کررہے ہیں۔ اس کے ثمرات انشاء اللہ بہت جلد عوام تک پہنچ جائیں گے اور عوام ان سے مستفید ہوگا۔ میں شہر یوں کے رائے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں یہاں کے لوگ اجتماعی اور وسیع تر مفاد کی خاطر ضلعینتظامیہ کو اپنی آراء اور تجاویز سے آگاہ کرتے رہے جو بھی قابل ستائش اور مفادہ عامہ اور بہتری کے حوالے سے تجاویز دیں گے اس پر عملد رآمد کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.