ایم کیو ایم کے تحفظات دور کئے جائیں گے، حکومت قائم اور مضبوط ہے‘ شفقت محمود

0

لاہور( این این آئی ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی ہے اوران کے تحفظات دور کئے جائیں گے، مخلوط حکومت میں ہرجماعت کی اپنی اپنی سوچ ہوتی ہے، تحفظات بھی ہوتے ہیں تاہم انہیں دور کر لیا جاتا ہے،حکومت قائم اور مضبوط ہے ، رانا ثناللہ اپوزیشن میں ہیںتو حکومت جانے کی بات ہی کریں گے، حزب اختلاف کے خواب دیکھنے اور خواہشات پر پابندی نہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ افکارتازہ فیسٹول میں بیرون ملک سے بھی مہمان شریک ہوئے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے ۔انہوںنے کہا کہ اتحادیوں کوتحفظات ہو جاتے ہیںاور انہیں دور بھی کرلیا جاتا ہے ،مجھے یقین ہے کہ ایم کیو ایم حکومتی اتحاد کا حصہ رہے گی۔مجھے نہیں معلوم کہ خالدمحمود صدیقی نے کیا بات کی ہے لیکن وہ ہمارے ساتھ ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.