پاک بحریہ کے جہاز براعظم افریقہ کے مختلف ممالک میں جذبہ خیرسگالی کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے کینیا پہنچ گئے

0

لاہور( این این آئی)پاک بحریہ کے جہاز براعظم افریقہ کے مختلف ممالک میں جذبہ خیرسگالی کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے کینیا پہنچ گئے ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کینیا کی بندرگاہ ممباسا پہنچنے پر میزبان بحریہ نے پاک بحریہ کے جہاز معاون اور اصلت کا پرتپاک استقبال کیا۔ پاک بحریہ کی جانب سے کینیا میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا اور ہزاروں افراد کو علاج، آپریشنز اور ادویات کی سہولتوں کی فراہمی کی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کینیا کے عوام اور میڈیا نے پاک بحریہ کے خیرسگالی کے اس اقدام کو بڑے پیمانے پر سراہا اور پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مشن کمانڈر نے کمانڈر ان چیف کینیا نیوی سمیت اعلی حکام سے ملاقاتوں میں دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ دورے کے دوران خطے میں سمندری تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پر منعقدہ عشایئے میں کینیا کے اعلی حکام، سفارتی اور مقامی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور اس پر پاکستانی موقف کو اجاگر کیا گیا۔دورے کے آخر میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ مشق میں بھی حصہ لیا۔ ترجمان کے مطابق دورے کا مقصد پاکستان کے بیانئے، دوطرفہ بحری تعاون اور انسانی ہمدردی کے جزبے کو فروغ دینا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.