ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے تین سال بعد ڈبلیو ٹی اے آکلینڈ کلاسیک کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

0

نیو یارک ( این این آئی)امریکہ کی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے تین سال بعد ڈبلیو ٹی اے آکلینڈ کلاسیک کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔سرینا ولیمز نے تین سال بعد ڈبلیو ٹی اے آکلینڈ کلاسیک کا ٹائٹل جیتنے کے بعد انعامی رقم آسٹریلیا کے بش فائر فنڈ میں دیدی۔سرینا ولیمز نے 43 ہزار امریکی ڈالرز کی انعامی رقم آسٹریلیا بش فائر فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے۔ڈبلیو ٹی اے آکلینڈ کلاسیک کے فائنل میں امریکہ کی سرینا ولیمز نے ہم وطن پیگولا کو چھ تین اور چھ چار سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.