پاکستان شاہینز اور مارلی بون کرکٹ کلب کے خلاف ایک روزہ میچ 16 فروری کوکھیلا جائیگا

0

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان شاہینز اور مارلی بون کرکٹ کلب کے خلاف ایک روزہ میچ 16 فروری کوکھیلا جائیگا اس حوالے سے پاکستان شاہینزکے اسکواڈمیں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شریک کھلاڑیوں کی متعلقہ فرنچائزز کے ساتھ مصروفیات کے سبب پاکستان شاہینز کے اسکواڈ میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عاکف جاوید، حیدر علی، محمد محسن، سیف بدراورعمر خان کی جگہ احسان عادل، محمد اصغر، عمران بٹ، محمد عرفان خان اور ساجد خان کواسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ مارلی بون کرکٹ کلب کے خلاف 12 رکنی اسکواڈ کی قیادت سعود شکیل کررہے ہیں۔ابتدائی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے متبادل کی حیثیت سیڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ۔اسکواڈ میں طلب کیے گئے احسان عادل نیقائداعظم ٹرافی میں سنٹرل پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے حالیہ سیزن کے 9 فرسٹ کلاس میچوں میں32.67کی اوسط سے18 وکٹیں حاصل کیں۔ اسی طرح عمران بٹ نے بلوچستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 9 فرسٹ کلاس میچوں میں 934 رنز بنائے۔آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے محمد عرفان خان کو بھی پاکستان شاہینز کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔17 سالہ نوجوان کرکٹر نے ستمبر 2019 میں اے سی سی انڈر19 ایشیا کپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ حالیہ ڈومیسٹک سیزن کے دوران محمد عرفان خان نے 10 نان فرسٹ کلاس میچوں میں 475 رنز بنائے تھے۔بائیں ہاتھ کے اسپنر محمد اصغرنے8 فرسٹ کلاس میچوں میں بلوچستان کی نمائندگی کرتے ہوئے27 وکٹیں حاصل کیں جبکہ خیبرپختونخوا کے ساجد خان نے 6 میچوں میں 25کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے دونوں اسپنرز کو پاکستان شاہینز کا حصہ بنالیا گیا ہے۔ دوسری طرف مارلی بون کرکٹ کلب اور ناردرن کے درمیان میچ 17 فروری کو ایچیسن کالج میں کھیلا جائے گا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل فرنچائز کے ساتھ مصروفیت کے باعث ناردرن کے اسکواڈ میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ موسیٰ خان کی جگہ منیر ریاض کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔ نوجوان کرکٹر نے قومی انڈر 19 تین روزہ ٹورنامنٹ کے 6 میچوں میں 14 وکٹیں حاصل کی تھیں۔پاکستان شاہینز میں سعود شکیل،کپتان(سندھ)، احسان عادل (سنٹرل پنجاب)، حسن محسن (سندھ)، عمران بٹ (بلوچستان)، عمران رفیق (سدرن پنجاب)، محمد عرفان خان (سنٹرل پنجاب سیکنڈ الیون)، محمد اصغر (بلوچستان)، عمیر بن یوسف (سندھ)، روحیل نذیر، وکٹ کیپر (ناردرن)، ساجد خان (خیبرپختونخوا)، ثمین گل (خیبرپختونخوا)اورذیشان ملک (ناردرن) شامل جبکہ ناردرن میں روحیل نذیر، کپتان (وکٹ کیپر)،فیضان ریاض (نائب کپتان)، علی عمران، حیدر علی، مبشر خان (انڈر19)،منیر ریاض (انڈر19)، نعمان علی، سرمد بھٹی، شہزاد اعظم، شیراز خان (انڈر19)، زید عالم اور ذیشان ملک شامل ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.