مہک نور نے گوجرانوالہ میں شاندار رقص پرفارمنس سے میلہ لوٹ لیا

0

لاہور( این این آئی)اداکارہ مہک نور نے گوجرانوالہ کے کیپری تھیٹر میں اپنی شاندار رقص پرفارمنس سے میلہ لوٹ لیا ۔ اداکارہ مہک نور اپنے کیرئیر میں پہلی بار گوجرانوالہ کے کیپری تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ’’عشق بے پرواہ ‘‘میں پرفارم کر رہی ہیں۔ شاندار رقص پرفارمنس پر ہال میں موجود ڈرامہ بینوں نے اداکارہ کو بھرپور انداز میں داد دی ۔ اداکارہ مہک نور کے ساتھ نسیم وکی اور گوشی خان نے بھی حاضرین کو اپنے چٹکلوں سے خوب محظوظ کیا ۔ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سائرہ مہر، وکی ، کوڈو،شاہ زیب مرزا سمیت دیگر شامل ہیں۔ڈرامے کی تحریر و ہدایات نسیم وکی کی ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.