لیجنڈ اداکار عمر شریف کے ہاتھوں سے ایوارڈ حاصل کرنا میرے لئے اعزاز ہے ‘ نرمل شاہ

0

لاہور( این این آئی)گلوکارہ نرمل شاہ نے کہا ہے کہ لیجنڈ اداکار عمر شریف کے ہاتھوں سے ایوارڈ حاصل کرنا اعزاز سمجھتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں عمر شریف سمیت کراچی سے تعلق رکھنے والے دیگر فنکار شو کرنے آئے تھے جس میں مجھے بھی پرفارم کرنے کا موقع ملا ۔ بہترین پرفارمنس پر عمر شریف نے مجھے اپنے ہاتھوں سے ایوارڈ دیا جو میرے لئے خوش بختی کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں پاکستانی فنکاربڑے مقبول ہیں اور انہیں بڑی عزت و احترام دیا جاتا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.