مولانا فضل الرحمن کے ساتھ بات چیت ہوسکتی ہے، ملک احمد خان

0

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )ملک احمد خان نے کہا ہے کہ جے یو آئی( ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ بات چیت ہوسکتی ہے۔ملک احمد خان نے ایک انٹرویو میں مولانا فضل الرحمن کے ساتھ بات چیت کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں چیزوں پر اختلاف اور اتفاق رائے ہوتا ہے، احتجاج اور دھرنے کی سیاست کو تحریک انصاف نے پروان چڑھایا ہے۔ملک احمد خان نے کہا کہ امید ہے شہباز شریف مارچ میں پاکستان واپس آجائیں گے۔انہوں نے ملک میں حالیہ مہنگائی کی لہر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں مہنگائی پر اپوزیشن کی جانب سے اجلاس بلانے کی ریکارڈ ریکوزیشن آئی ہیں، اپوزیشن جماعت کی حیثیت سے چاہتے ہیں کہ منہگائی پرقابو پایا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.