معاشرے میں فکری انتشار اور تشدد کا ر حجا ن تحقیقی وتخلیقی سرگرمیوں سے دور ی کے باعث ہے،گورنر بلوچستان

0

کوئٹہ(این این آئی)گورنربلوچستان امان اللہ خان یا سین زئی نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں فکری انتشار اور تشدد کا ر حجا ن تحقیقی وتخلیقی سرگرمیوں سے دور ی کے باعث ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ جمہوری رویوں ۔اختلا ف را ئے کا احترام اورامن وآشتی کی فضاء کو قائم رکھا جائے تاکہ معاشرے میں مزید استحکام اور باہمی اعتماد پیدا ہوسکے ۔گورنر یاسین زئی نے کہاکہ صحت مندانہ ماحول کے فروغ کیلئے عوام کو علم ودانش کے قریب لانا ہوگا اس ضمن میں عوامی لیبر یر یوں کا موثر کردار ہوتا ہے ۔یہ بات انہوں نے بدھ کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں صوبائی مشیر عبدالخالق ہزارہ اور رکن صوبائی اسمبلی قادرعلی نائل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہاکہ آج ہم جس تیز رفتار وترقی یافتہ دور سے گزر رہے ہیں علم ودانش کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ نا خو اندگی بہت بڑا المید ہے ملک وصوبے میں علمی ،تحقیقی اور ثقافتی سرگرمیوں کو یقینی بنانے میں علم وادبی مراکز کا فقدان بہت بڑی رکاوٹ ہے ایک سوال کے جواب میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع بالخصوص صوبائی درالحکومت میں کئی عوامی لیبر یریوںکا فوری طور قیام اشد ضروری ہے ۔گورنر نے واضح کردیا ہے کہ تعلیم نہ صرف ہر قسم کی ترقی کی بنیاد ہے بلکہ ایک احساس ذمہ داری کا نام بھی ہے ۔گورنر نے معاشرے کے تمام روشن فکر وں پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور سماج میں آخوت ،بردباری ،اختلاف لائے کا احترام اور جمہوری رویوںکے فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار اداکریں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.