صوبے بھر کی عوام کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہماری حکومت کا منشور ہے،ترجمان حکومت بلوچستان

0

کوئٹہ(این این آئی) ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے ویژن کو پورا کیا جا رہا ہے صوبے بھر کی عوام کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہماری حکومت کا منشور ہے ماضی کی حکومت نے محض چند اضلا ع کو نوازا گیا مگر موجودہ حکومت نے صوبے بھر کے تمام اضلاع کو ترقی یافتہ بنانے کا عہد کر رکھا ہے صوبے بھر میں جدید علوم کے لیئے آئی ٹی انسٹیٹیوٹ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے صحت کے شعبے میں بہتری لائی جا رہی ہے تمام ڈی ایچ اوز،ایم ایس ایز کو تمام اختیارات دے دیئے گئے ہیں اور وہ اپنے علاقے کے لیئے ضروریات کے مطابق ادویات خود خرید کر سکیں گے تاکہ عوام اور آفیسران کے درپیش مسائل کو ازالہ ہو سکے یہ صوبائی حکومت کا بہت بڑا اقدام ہے صوبے پھر میں ہیلتھ ایمر جنسی نافذ کر دی ہے ڈاکٹرز کی حاضری ہسپتالوں میں صفائی کا نظام اور ادویات کی فراہمی اس چیز کو خاطرملحوظ رکھا گیا ہے صوبے بھر کی 56 تحصیلوں میں بی ایچ یوز اور ایچ آر سیز بنا رہے ہیں غیر حاضر ڈاکٹرز کو ہر گز نہیں بخشا جائے گا صوبے بھر میں 113غیر حاضر ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا چکی ہے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کو تاہی ہر گز بر داشت نہیں کی جائے گی ان خیا لات کااظہارانہوںنے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفرعلی ایم شہی سے ملاقات کے موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن نیک محمد پلال سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پرسابق صوبائی وزیر میر عبدالغفورلہڑی، اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین بھنگر ،ایس ڈی اوایریگیشن نیازمحمد لہڑی،مجاہدحسین بھنگر سمیت دیگر موجودتھے صوبائی ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ صوبے بھر میں جہالت کے خاتمے کے لیئے صوبائی حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے صوبے بھر کے ہر حلقوں میں چار پرائمری،دو مڈل اور ایک ہائی اسکولز تعمیر کئے جائیں گے سترہ ہزار سے زائد نئے اساتذہ میرٹ کی بنیاد پر تعینات کئے جا رہے ہیں تاکہ صوبے میں تعلیمی سر گر میوں کو مزید فروغ دیا جا سکے اس سال صوبائی حکومت نے ایک لاکھ بچوں کو اسکولوں میں داخل کرانے کی مہم چلائے گی 740شیلٹر لیس اسکولز بنائے جا رہے ہیںاوربیت الخلاء سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن نیک محمد پلال نے اپنے ڈویژنل انفارمیشن یونٹ کے حوالے سے حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کو درپیش مسائل کے متعلق تفصیل سے آگاہی فراہم کی انہوں نے انفارمیشن ڈویژنل آفس کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی کہ مسائل حل کرنے کے لیئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی کیونکہ محکمہ انفارمیشن حکومت اورعوام کے درمیان پل کا کرداراداکررہا ہے حکومت کی کوشش ہے کہ محکمہ انفارمیشن کو جدید خطوط پر استوارکیا جائے تاکہ عوام سے رابطہ کاری میں مزید سہل ہوسکے حکومتی کار کردگی کو عوام کے سامنے عیاں کرنے کے لیئے جو اپنا مثبت کردار ادا کر رہا ہے اس کے مثبت نتائج مرتب ہو رہے ہیں اور حکومتی سطح پر عوام کو آسانی پیدا ہو رہی ہے اور انہیں بروقت حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے محکمہ تعلقات عامہ باخبر رکھتا ہے انہوں نے کہاکہ نصیر آباد ڈویژن کی سطح پر مثالی ہے حکومت کی کار کردگی تر قیا تی اور سر کاری امور سمیت عوام کی فلاح و بہبود کے لیئے کیئے جانے والے اقدامات کو اشاعت و نشریات کے زریعے ممکن بنا رہے ہیں جس سے حکومت کی کار کردگی میں اضافہ ہوا ہے اور سرکاری اداروں کے ذریعے عوام تک پہنچائی جانے والی پیش رفت کو یقینی بنا رہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.