22کروڑ عوام کو نالائق حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ،حاجی علی مدد جتک

0

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدرحاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ 22کروڑ عوام کو نالائق حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے عوام کے حقوق کی جدوجہد اور ملک کی فلاح کیلئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاقومی اسمبلی میں خطاب ملک کے عوام کی حقیقی ترجمانی ہے سلیکٹڈ حکمرانوں میں سچ سننے کی ہمت نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کرنے والے پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمران انتخابات میں عوام سے کئے گئے وعدوں سے مکر چکے ہیں اورانہوں نے عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کی دلدل میں دھکیل دیا ہے مہنگائی کے ہاتھوں عوام دووقت کی روٹی کے محتاج ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں آٹے اورچینی کا بحران پیدا کرنے وزیراعظم کی کفالت کرنے والوں کو فائدہ پہنچایا گیا ہے اب وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز کیلئے 10ارب روپے کی سبسڈی عوام کیساتھ سنگین مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کے 22کروڑ عوام کو نالائق او ر سلیکٹڈ حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی پارٹی عوام کے حقوق کی جدوجہد سے کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں کو جب آئینہ دکھایا جاتا ہے تووہ انتقامی سیاست پراتر آئے ہیں اور اپوزیشن کے قائدین کے خلاف گالم گلوچ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خطاب عوام کی حقیقی ترجمانی تھا جس سے پی ٹی آئی اوراسکے اتحادی سیخ پاہوگئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.