امریکا میں آج کورونا پرہونیوالی کانفرنس کورونا وائرس کے خوف سے منسوخ کر دی گئی

0

واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں کورونا سے متعلق ہونے والی ایک کانفرنس کورونا وائرس کے ہی خطرے کے پیش نظر منسوخ کر دی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کی بین الاقوامی تعلقات کی کونسل کے تحت نیویارک شہر میں کورونا وائرس کی موجودگی میں کاروبار کے موضوع پر جمعہ کو ایک گول میز کانفرنس شیڈول تھی لیکن امریکا میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد اسے منسوخ کر دیا گیا۔یاد رہے کہ کورونا وائرس اب تک 119 ممالک اور علاقوں تک پھیل چکا ہیاور اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 19 سے بڑھ چکی ہے جب کہ 4300 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.