عراق میں فوجی اڈے پرحملہ، داعش میں ایسی کارروائی کی صلاحیت نہیں،امریکا

0

واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ دفاع کے ایک سینئر عہدیدار نے عراق میں التاجی فوجی اڈے پر گذشتہ شب ہونے والے راکٹ حملوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کے پاس ایسی کارروائی کی صلاحیت نہیں۔خیال رہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شمالی بغداد میں التاجی فوجی اڈے پر 15 راکٹ داغے گئے جن کے نتیجے میں دو امریکی اور ایک برطانوی فوجی ہلاک اور کم سے کم 12 زخمی ہوگئے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اتحادی فوج کے ترجمان نے ٹویٹر پر اعلان کیا کہ التاجی فوجی کیمپ پر 15 سے زیادہ چھوٹے میزائل گرے۔ یہ راکٹ11 مارچ کو عراق مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 55 منٹ پر اتحادی افواج کی میزبانی کرنے والے فوجی اڈے پر داغے گئے۔ فی الحال ان حملوں کی کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔دو امریکی عہدیداروں نے بتایا کہ اس حملے میں اتحادیوں کے قریب ایک درجن ارکان زخمی ہوئے ہیں۔پچھلے مہینوں میں عراقی فوجی اڈوں پر امریکی افواج کے متعدد اڈوں کوبار بار راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ ماضی میں امریکا عراق میں اپنے فوجی اڈوں پرحملون کی ذمہ داری ایرانی حمای یافتہ ملیشیائوں پرعاید کرتا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.