ہم انشاء اللہ پاکستانیوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے کام کرتے رہیں گے، ڈاکٹر ظفر مرزا

0

 اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے معاو ن خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزانے کہاہے کہ ہم انشاء اللہ پاکستانیوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے کام کرتے رہیں گے۔ ٹوئٹر ر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کو وبائی مرض قرار دیا ہے اس کا کیا مطلب ہے، دنیا بھر میں کرونا وائرس کے وسیع پیمانے پر ہونے کی وجہ سے ڈبلیو ایچ او ممالک کے لئے اس کی اہمیت کو اجاگر کرنا چاہتا ہے تاکہ ممالک اپنی تیاری اور ذمہ داری کو مستحکم بنائیں۔ظفر مرزا نے کہاکہ پاکستان میں ، وفاقی اور صوبائی حکومتیں گذشتہ 7 ہفتوں سے تیاری اور رسپانس پر کام کر رہی ہیں ،ہم انشاء اللہ پاکستانیوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے کام کرتے رہیں گے۔انہوںنے کہاکہ دنیا اب بھی سراغ لگا کر، علاج اور اپنے لوگوں کو متحرک کر اس وبا کا رخ بدل سکتی ہے، ممالک کو عوام کی حفاظت کیلئے ان سے بات چیت کرکے ہنگامی صورتحال کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.