الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی محمد اسلم خان کی نا اہلی سے متعلق درخواست عدم پیروی کی بناء پر خارج کر دی

0

 اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی محمد اسلم خان کی نا اہلی سے متعلق درخواست عدم پیروی کی بناء پر خارج کر دی ۔ جمعرات کو ممبر پنجاب جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی ۔ وکیل محمد اسلم خان نے کہاکہ محمد اسلم خان کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دی گئی جو خارج کر دی گئی،درخواست گزار آج تک کیس کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے۔وکیل نے کہاکہ کراچی الیکشن ٹریبونل میں بھی کیس زیر سماعت ہے۔ ممبرپنجاب نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار کو شواہد فراہم کرنے کیلئے متعدد مواقع فراہم کیے۔ ممبر پنجاب نے کہاکہ ایسی روایت کو فروغ نہیں دینا چاہتے کہ بغیر ثبوت کسی کے خلاف بھی نا اہلی کی درخواست دائر کر دی جائے۔الیکشن کمیشن نے درخواست عدم پیروی کی بنا پر خارج کر دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.