12مئی میں ملوث کردار عمران خان کی حکومت کا حصہ ہیں،بلاول بھٹو

12مئی میں ملوث کردار عمران خان کی حکومت کا حصہ ہیں،بلاول بھٹو

اسلام آباد(زیبائے پاکستان  آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 12 مئی کے واقعہ کو بھلانا ممکن نہیں ہے،12 برس بیت گئے، خون آشام دن کی تلخ یادیں آج بھی تازہ ہیں، آمر یت اور دہشتگردوں نے ملکر 12 مئی شہر میں خون کی ہولی کھیلی،12مئی میں ملوث کردار عمران خان کی حکومت کا حصہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ 12 مئی کی برسی پر پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ 12 مئی سانحہ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ آمر یت اور دہشتگردوں نے ملکر 12 مئی شہر میں خون کی ہولی کھیلی، 12 مئی کے واقعہ کو بھلانا ممکن نہیں ہے،12 برس بیت گئے، خون آشام دن کی تلخ یادیں آج بھی تازہ ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی پی کارکنان نے عدلیہ آزادی کے لیے جان کے نظرانے پیش کیئے،پی پی پی کارکنان کے بغیر آزاد عدلیہ کی جنگ ممکن نہ تھی،پیپلز لائر فورم اور وکلا برادری نے سابق آمر کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا،12 مئی میں ملوث کردار عمران خان کی حکومت کا حصہ ہیں۔ 12 مئی میں ملوث کرداروں کی وفاقی حکومت پشت پناہی کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں