پنجاب میں وکلاء کاسانحہ 12 مئی کیخلاف عدالتوں کا بائیکاٹ

0

لاہور: پنجاب بھر کے وکلاء نے منگل کوسانحہ 12 مئی کراچی کیخلاف عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل کا کہنا ہے کہ پنجاب بار کونسل کی کال پر وکلاء برادری عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ 12مئی 2007 کو کراچی میں کھلی دہشت گردی کی گئی تھی۔وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل نے کہا کہ سانحہ 12 مئی کراچی کیخلاف وکلاء احتجاج کریں گے اور احتجاج کے طور پر وکلاء بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے۔واضح رہے کہ12 مئی 2007 کو وکلاء تحریک اپنے عروج پر تھی، اس وقت کے غیر فعال چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سندھ ہائی کورٹ کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر کراچی آرہے تھے کہ اس موقع پر شہر کو خون سے نہلا دیا گیا تھا۔سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی کراچی آمد کے موقع پر جلائو گھیرائو اور پرتشدد واقعات میں 50 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔وکلاء رہنمائوں کا کہنا ہے کہ سانحہ 12 مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جسے وکلاء’ ’بلیک ڈے‘‘ کے طور پر مناتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.