چنیوٹ میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کا قتل

0

چنیوٹ: ضلع چنیوٹ کے تھانہ چناب نگر میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کو قتل کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چناب نگر کے تھانہ چناب نگر کے علاقہ کوٹ امیر شاہ میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی قتل کر دیا گیا، گھر سے لاپتہ لڑکی کی نعش برآمد کر لی گئی جبکہ پولیس نے ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق شازیہ بی بی دختر محمد علی کچھ دنوں سے گھر سے لاپتہ تھی، پولیس کو بذریعہ مخبر لڑکی کے قتل کی اطلاع ملی تھی۔ ملزمان نے لڑکی کو قتل کرکے نعش دریا کنارے گڑھے میں پھینک دی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کو اسکے والد محمد علی، رشتہ دار ملازم علی نے مبینہ طور پر قتل کیا، ملزمان کی نشاندہی پر نعش برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.