کوروناوائرس، خواتین ورلڈ کپ اور انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ رائونڈ ملتوی

0

دبئی:  کورونا وائرس کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے دو بڑے ایونٹ ملتوی کر دیئے گئے، خواتین ورلڈ کپ اور انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ رائونڈ مقرر کردہ وقت پر نہیں ہونگے۔آئی سی سی نے خواتین ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا، عالمی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ رائونڈ تین سے انیس جولائی تک سری لنکا میں منعقد ہونے تھے۔انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ رائونڈ بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں، ایونٹ کے کوالیفائنگ رائونڈ چوبیس سے تیئس جولائی تک ڈنمارک میں منعقد کیے جانے تھے، ویمینز کرکٹ ورلڈ کپ دو ہزار اکیس میں نیوزی لینڈ میں شیڈول ہے جبکہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ دو ہزار بائیس میں کھیلا جانا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.