افغانستان، اسپتال میں دھماکے اور فائرنگ کی گونج ، خواتین اور بچہ سمیت 5افراد ہلاک، 4زخمی

0

کابل:  افغانستان کے دارالحکومت کے ایک اسپتال میں دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 5 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور 4زخمی ہیں،حملہ آور اسپتال کے عقب میں واقع گیسٹ ہائووس میں داخل ہونا چاہتے تھے تاہم ناکامی کی صورت میں بارودی مواد کو دھماکے سے اڑا کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل کے ایک اسپتال پر مسلح افراد نے حملہ کردیا، حملہ آور اسپتال کے عقب میں واقع گیسٹ ہائووس میں داخل ہونا چاہتے تھے تاہم ناکامی کی صورت میں بارودی مواد کو دھماکے سے اڑا کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔حملہ آوروں کی فائرنگ سے سیکیورٹی اہلکار سمیت 5 سے زائد افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 3 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ حملہ آوروں فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کابل میں 7 زوردار دھماکے سنے گئے تھے جن میں سے ایک دھماکا فوجی قافلے پر کیا گیا تھا جب کہ لغمان میں ہونے والی ایک جھڑپ میں بھی درجنوں اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.