اسسٹنٹ کمشنر کوہلو عبدالستار مینگل کی زیر صدرات پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس تحصیل آفس میں منعقد ہوا۔

0

کوہلو :۔ اسسٹنٹ کمشنر کوہلو عبدالستار مینگل کی زیر صدرات پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس تحصیل آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں پرائس کنٹرول کمیٹی،ضلعی آفیسروں اور تاجر برادری نے شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف اشیاء خودونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیاگیا اور تاجر برادری کی مشاورت سے نئی ریٹ لسٹ ترتیب دے دی گئی۔ جس میں گوشت چھوٹا،آلو،ٹماٹر،پیاز،آٹا،دال چنا،دال مسورو دیگر خوردنی اشیاء کے نرخنامے مقرر کر دیئے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار مینگل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر معیاری اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی چند پیسوں کی خاطر عوام کی صحت سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے ماہ صیام میں اشیاء خوردونوش کے معیار و مقدار پر کسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کیا جائیگا تاجر برادری کو چائیے کہ وہ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء خوردونوش فروخت کریں اور دکانوں اورہوٹلوں میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ منافع خوروں اور ملاوٹ کرنیوالوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف بروقت کارروائی کی جاسکے چیک اینڈ بیلنس رکھنے کیلئے شہر بھر کے بیکروں،ہوٹلز اور دکانوں میں چھاپے مارے جائیں گے جبکہ سادہ لباس میں ملبوس لیویز اہلکار منافع خور اور ملاوٹ کرنے والوں پر کھڑی نظر رکھیں تاکہ عوام کو ماہ صیام میں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء خوردونوش مہیا ہوسکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.