ڈپٹی کمشنر پشین قائم خان لاشاری نے کہا کہ صحت کے شعبے کی بہتری اور عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں

0

پشین :۔ ڈپٹی کمشنر پشین قائم خان لاشاری نے کہا کہ صحت کے شعبے کی بہتری اور عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں ڈسٹرکٹ کے ہسپتالوں اور تمام مراکز صحت پر مریضوں کو علاج معالجہ کی فری سہولیات کے میکانزم کو بہتر اور مثالی بنایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے”اسلامک ریلیف پاکستان (انٹرنیشنل) آرگنائزیشن کی طرف سے لاکھوں مالیت کی ادویات اور مشینری وصول کرنے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ فلاحی تنظیمیں دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے سامنے آئیں۔ پوری قوم کو فلاحی کاموں میں حصہ لینا چاہئے اسلامک ریلیف پاکستان کی جانب سے ملنے والی ادویات اور آٹو کلیو مشین ڈسٹرکٹ کے غریب مریضوں کیلئے امید کی کرن ہے انہوں نے کہا کہ آٹو کلیو میشن کامیاب آپریشن کی کنجی ہے جس سے طبی آلات کو سو فیصد جراثیموں سے پاک کیا جاسکتا ہے احتیاط علاج سے بہتر ہے حفظان صحت کے اصول اپنا کر بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ریلیف پروگرام حکومت کی اولین ترجیح ہے صوبائی حکومت ہیلتھ سیکٹر کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے اس موقع پر اسلامک ریلیف انٹرنیشنل کے نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری کی کاوشوں کو سراہا کہ وہ اس مشکل وقت میں صحت کے حوالے سے غریب مریضوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر پشین کو ڈسٹرکٹ کیلئے مزید سامان فراہم کرنیکی یقین دہانی کروائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.