بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی مختلف کارروائیوں کے دوران معروف برانڈز کی جعلی وناقص آئسکریم سپلائی کے دو ڈسٹری بیوشن یونٹ سیل کر دیے گئے

0

کوئٹہ :۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی مختلف کارروائیوں کے دوران معروف برانڈز کی جعلی وناقص آئسکریم سپلائی کے دو ڈسٹری بیوشن یونٹ سیل کر دیے گئے جبکہ ایک میٹ شاپ کو صفائی کی ابتر صورتحال اور ایک جنرل سٹور کو زائد المعیاد اشیاء کی موجودگی پر جرمانہ کیا گیا۔فوڈ اتھارٹی حکام نے مختلف مشہور برانڈز کی جعلی آئس کریم کے ڈسٹری بیوشن یونٹس کے خلاف کارروائی خروٹ آباد میں کی جبکہ دیگر کاروائیاں کاسی روڈ اور خدائیداد روڈ کے علاقوں میں کی گئیں۔ مزید براں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مزکورہ علاقوں میں دیگر اشیاء خوردونوش کے متعدد مراکز جن میں جنرل اسٹورز،میٹ شاپس اور ملک شاپس شامل تھے میں فروخت کے لیے موجود اشیاء خوردو نوش کی کوالٹی و صفائی کے انتظامات چیک کئے، اس دوران مراکز مالکان و ورکرز کو فوڈ اتھارٹی حکام کی جانب سے غذائی اشیاء کے معیار،مناسب اسٹوریج اور صفائی کے انتظامات بارے خصوصی آگاہی دی گئی، متعدد کو اصلاحی نوٹسز بھی جاری کیے گئے جبکہ اشیاخوردونوش کی حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تیاری و فروخت سے متعلق بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے وضع کردہ خصوصی ایس او پیز (SOP’s)بھی دکانداران و عملے کو دیے گئیاور ان پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔علاوہ ازیں بی ایف اے کی کاروائیوں کے دوران برآمد ہونے والی ناقص اور زائدالمیعاد کھانے پینے کی اشیاء کی بڑی مقدار تلف کردی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.