سریاب روڈ دوکانی بابا چوک سڑک کنارے کچرہ پوائینٹ کی منتقلی۔

0

کوئٹہ: ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل نے 7 مئی کو مختلف علاقوں کا چیف میٹروپولیٹن آفیسر عطاء اللہ بلوچ اور دیگر متعلقہ آفیسرآن کے ہمراہ دورہ کیا اور ہدایات جاری کی تھی کہ سریاب روڈ پُل کے ساتھ دوکانی بابا چوک پر واقع سڑک کنارے کچرہ دان کو وہاں سے کچھ فاصلے پر پرآنے سریاب پُل کے پاس منتقل کر دیا جائے، پر عمل درآمد کرتے ہوئے 11 مئی کو شعبہ میکینیکل کے ایکس ای این عبدالحق اور انکی ٹیم نے ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے مزکورہ پوائینٹ سے کچرہ لے کر ٹھکانے لگایا جسکے بعد چیف سینیٹیشن آفیسر انور لہڑی اور انکی ٹیم کی جانب سے کچرہ پوائینٹ بلکل صاف کیا، چونا ڈالا گیا اور عوامی آگاہی کے لئے “صفائی نصف ایمان ہے، یہاں کچرہ نہ پھینکے” کا آگاہی بورڈ آویزاں کیا۔
بعد ازاں ایڈمنسٹریٹر اور چیف میٹروپولیٹن آفیسر نے شجر کاری کرتے ہوئے کئی درخت لگائے اور اُمید ظاہر کی کہ عوام الناس کی جانب سے دوبارہ یہاں کچرہ نہیں پھینکا جائے گا بلکہ پرآنے سریاب پُل کے ساتھ اندر والی گلی کے شروع میں واقع کچرہ پوائینٹ کا استعمال کیا جائے گا جس سے عوامی مشکلات میں کمی لائی جا سکے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.