صوبائی وزیر خزانہ ظہو ر احمد بلیدی نے نائب تحصیلداروں کی تقرری بلو چستان پبلک سروس کمیشن سے کرانے کے بلو چستان کابینہ کے فیصلے کو تاریخی اقدام قرار

0

کوئٹہ :۔ صوبائی وزیر خزانہ ظہو ر احمد بلیدی نے نائب تحصیلداروں کی تقرری بلو چستان پبلک سروس کمیشن سے کرانے کے بلو چستان کابینہ کے فیصلے کو تاریخی اقدام قرار دیتے ہوئے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی سربراہی میں صوبے میں میرٹ کی بالا دستی کو یقینی بنانے کیلئے انتہائی سنجیدہ ہے۔ایک پیغام میں صوبائی وزیر نے کہاکہ نائب تحصیلداروں کی تقرری بلو چستان پبلک سروس کمیشن سے کرانے سے صوبے کو انتظامی سطح پر قابل اور باصلاحیت افراد ی قوت میسرآئے گی جوصوبے کے ترقی میں کلیدی کردار ادا کرسکیں گے۔انہوں نے کہاکہ انتظامی ڈھانچے میں نائب تحصیلدار کو نچلی سطح پر مفاد عامہ سے متعلق انتظامی امور کو انجام دہی میں موثر کردار ہو تا ہے اس کردار کو نبھانے کیلئے قابل اور باصلاحیت امیدواروں کا ہونا اشد ضروری ہے انہوں نے صوبائی وزیر سلیم احمد کھوسہ کی کارکردگی کو بھی سراہا جس نے کابینہ کے سامنے اس تاریخی فیصلے سے متعلق تفصیلی بریفنگ پیش کی۔صوبائی وزیر نے کہاکہ میرٹ پر نائب تحصیلداروں کی تقرری سے صوبے کی خدمت بہترانداز میں ہوسکیں گی صوبائی حکومت صوبے کے امور کو صیح انداز میں چلانے کیلئے روز اول سے ہی میرٹ کو اولین ترجیحات میں شامل کیاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.