بھارت بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے : صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو

0

کوئٹہ :۔ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بھارت کے سابق میجر گورف کے بیان نے پاکستان کے اس موقف کی تائید کی کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے اس بات کا ثبوت سابق میجر نے ایک پرائیویٹ چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے مذموم عزائم کا کھل کر اعتراف کیا ہے جو کہ بھارت کے لیے انتہائی شرمناک کا مقام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت بلوچستان میں دہشتگردی  میں ملوث ہے اور بلوچستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے بلوچستان کی حکومت اور عوام بھارتی دہشت گردی کے تمام ثبوت عالمی دنیا کے سامنے متعدد بار لاچکی ہے اور جب بھارت عالمی دنیا کے سامنے پاکستان کو نیچا  دکھانے میں ناکام ہوجاتا ہے تو وہ اس طرح کے ہتھکنڈے آزماناشرو ع دیتا ہے اور پاکستانی عوام میں نفرتیں پھیلانے شروع کردیتا ہے اور وہ پچھلے کئی دہائی سے وہ اس طرح کر رہا ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ نے کہا میں انہیں واضح طور پر یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ بلوچستان کے عوام اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وہ ہر قسم کی سازشوں کو روندکر اور یک جان ہوکر کر اپنی افواج اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کر اپنے پیارے وطن کی حفاظت کے لئے جان دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.