دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 75لاکھ14ہزار475ہوگئے

0

بیجنگ : جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ کے مرکز نے دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک میں مصدقہ کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں، یہ اعدادوشمار12 جون کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک ہیں ۔پوری دنیا میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 75لاکھ14ہزار475تک پہنچ گئی ہے، امریکہ 20 لاکھ23ہزار347مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ برازیل8لاکھ2ہزار828مصدقہ کیسز کیساتھ دوسرے روس 5لاکھ1ہزار800 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پرہے۔بھارت میں 2لاکھ97 ہزار535مصدقہ کیسز ہیں، برطانیہ میں 2لاکھ 92ہزار860 مصدقہ کیسز،سپین میں 2لاکھ42ہزار707مصدقہ کیسز اور اٹلی میں مصدقہ کیسز کی تعداد2لاکھ36ہزار142تک پہنچ گئی ہے ۔پیرو میں مصدقہ کیسز کی تعداد2لاکھ 14ہزار788 اور فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد1لاکھ92ہزار493تک پہنچ گئی ہے ۔چین میں مصدقہ کیسز کی تعداد84ہزار659ہوگئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.