مقبوضہ کشمیر،کورونا وائرس کے مزید 67نئے مثبت کیسز

0

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں مزید 67افراد کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا اور اس طرح متاثرین کی کل تعداد 4574ہوگئی۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جمعرات کو نوول کورونا وائرس کے 4574مثبت معاملات سامنے آئے جن میں سے 2702ایکٹو کیسز ہیں۔اس وائرس سے 52افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ اب 1820افراد شفایاب ہوئے ہیں۔اب تک 227016افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفری پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 41312افراد کو ہوم کورنٹین میں رکھا گیا ہے جس میں انتظامیہ کی طرف سے چلائے جارہے قرنطینہ مراکز بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ 2702کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 41312افراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.