بھارت،پاکستان کے حق میں نعرہ لگانے والی امولیا کی چار ماہ بعد ضمانت

0

بنگلورو: بھارت میں بنگلورو کی ایک عدالت نے 20 فروری کو بھارت کے متنازعہ شہریت قانون سی اے اے – این آر سی مخالف ریلی میں ‘پاکستان زندہ باد’ کا نعرہ بلند کرنے والی امولیا لیونا کی ضمانت منظور کرلی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کی حمایت میں نعرہ لگانے والی سماجی کارکن امولیا کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج کیاگیا تھا۔ بنگلورو کی اپار پیٹ پولیس نے یہ کارروائی کی۔اس وقت ایم آئی ایم صدر اسدالدین اویسی نے اسٹیج پر پاکستان زندہ آباد کا نعرہ لگائے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی تھی۔امولیا لیونا کے والد وویالڈ نے اس واقعہ پر برہمی کے ساتھ کہا تھا کہ ‘اسے جیل میں سڑنے دو۔ پولیس اگر اس کی ہڈیاں توڑ دے تب بھی مجھے فرق نہ پڑے گا۔ اس نے جو کچھ کہا میں اس کی تائید نہیں کرتا اور نہ میں اس کی ضمانت کیلئے وکیلوں سے رجوع کروں گا۔’جب لڑکی نے اسٹیج سے پاکستان زندہ باد جیسے نعرے لگائے تھے اس وقت اسد الدین اویسی نے بھی انہیں روکنے کی کوشش کی تھی۔ اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.