ناروے، بیروم شہر کی مسجد پر حملہ کرنیوالے مجرم کو 21سال قید

0

اوسلو: ناروے کے شہر بیروم میں مسجد پرحملہ کرنے والے مجرم کو 21 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس مجرم فلپ منشاس نے بہروم شہر میں عید الضحی پر مسجد پردہشت گرد حملہ کیا تھا۔مسجد پر حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا مگر اس دوران فلپ کو ایک پاکستانی شہری نے پکڑ لیا تھا جسے مقامی پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔گزشتہ روز ناروے کی مقامی عدالت نے مجرم کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے 21 سال کی قید کا حکم دیا۔رپورٹ کے مطابق ناروے کے قانون کے مطابق سب سے طویل قید کا دورانیہ 22 سال ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.