پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ،ایک دن میں ریکارڈ 6397 مزید کیسز سامنے آگئے ، 107 اموات

0

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور ایک دن میں ریکارڈ 6397 مزید کیسز سامنے آگئے جبکہ ایک دن میں کورونا وائرس سے ریکارڈ 107 اموات ہوئی ہیں،ملک بھر میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 1لاکھ 25 ہزار9سو 33ہوگء ہے،کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کی تعداد 40247 ہوگئی ہے،ایک دن میں سندھ میں 3038،پنجاب میں 1906،خیبرپختونخوا میں581،اسلام آباد میں473 ،گلگت بلتستان میں12،بلوچستان میں388 اورکشمیر میں 46 نئے کیسسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور ایک بار پھر تیزی سے اضافہ ہوا ہے،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 1لاکھ 25 ہزار 9 سو 33 ہوگء ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ریکارڈ 6397 کیسز ریکارڈ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کی تعداد 40247 ہوگئی ہے۔پاکستان میں ایکٹو کیسسز کی تعداد 83223 ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے ریکارڈ 107 اموات ہوئی،ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 2463 تک پہنچ گئی۔نیشنل کمانڈ سینٹر کے سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 46828 ہوگئی،پنجاب میں 47382، خیبر پختونخواہ میں 15787 کیسز رپورٹ ہوئے،بلوچستان میں 7673 اسلام آباد 6699 گلگت میں 1030 کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 534 ہوگئی،ملک بھر میں ابتک 8 لاکھ 9 ہزار 1 سو 69 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں 3038 نئے کیسسز آئے ہیں۔پنجاب میں 1906 نئے کیسسز ریکارڈ ہوئے ہیں،خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں 581 کیسسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔اسلام آباد میں 24 گھنٹوں میں 473 کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔گلگت میں12،بلوچستان میں388 اورکشمیر میں 46 نئے کیسسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔(رڈ)

Leave A Reply

Your email address will not be published.