ملک بھر میں کورونا مریضوں کیلئے مجموعی طور پر25ہزار 610 بیڈز مختص ، 5954 بیڈز کے ساتھ آکسیجن کی سہولت موجود 1400 وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں کیلئے موجود ہیں

0

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا مریضوں کیلئے مجموعی طور پر25ہزار 610 بیڈز مختص کئے گئے ہیں،جن میں 5954 بیڈز کے ساتھ آکسیجن کی سہولت موجود ہے،ملک بھر میں1400 وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں کیلئے موجود ہیں،اس وقت 375 مریض وینٹی لیٹر پرہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں کورونا مریضوں کیلیے کل 9276 بیڈز مختص ہیں،پینتیس بیڈز کے ساتھ آکسیجن کی سہولت موجود ہے،صوبے میں کل 387 وینٹی لیٹرز موجود ہیں،لاہور میں 214،راولپنڈی میں 64،فیصل میں 57،ملتان میں 18 وینٹی لیٹرز ہیں،اس وقت پنجاب 198 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں کورونا مریضوں کیلیے 8274 بیڈز مختص ہیں،7 سو 38 بیڈز کے ساتھ آکسیجن کی سہولت موجود ہے،صوبے میں کل 368 وینٹی لیٹرز موجود ہیں،کراچی میں278 اور حیدرآباد میں 20 وینٹی لیٹرز ہیں،اس وقت سندھ میں 79 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا مریضوں کیلیے کل 4856 بیڈز مختص ہیں،کل 1081 بیڈز کے ساتھ آکسیجن کی سہولت موجود ہے،صوبے میں کل 340 وینٹی لیٹرز موجود ہیں،پشاور میں 79 اور ایبٹ آباد میں 12 وینٹی لیٹرز ہیں،اس وقت خیبرپختونخوا میں 83 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق بلوچستان میں کورونا مریضوں کیلیے 2148 بیڈز مختص ہیں،کل 262 بیڈز کے ساتھ آکسیجن کی سہولت موجود ہے،صوبے میں کل 36 وینٹی لیٹرز ہیں،کوئٹہ میں 36 وینٹی لیٹرز موجود ہیں،اس وقت بلوچستان میں کوئی نہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اسلام آباد میں کورونا مریضوں کیلیے 526 بیڈز مختص ہیں،کل 262 بیڈز کے ساتھ آکسیجن کی سہولت موجود ہے،شہر میں 90 وینٹی لیٹرز موجود ہیں،اس وقت اسلام آباد میں14 مریض وینٹی لیٹر پرہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا مریضوں کیلیے 151 بیڈز مختص ہیں،کل 43 بیڈز کے ساتھ آکسیجن کی سہولت موجود ہے،اس وقت گلگت بلتستان میں 28 وینٹی لیٹرز موجود ہیں،گلگت میں 5 وینٹی لیٹر موجود ہیں،اس وقت گلگت میں 1 مریض وینٹی لیٹر پرہے،آزادکشمیر میں کورونا مریضوں کیلیے 379 بیڈز مختص ہیں،کل 68 بیڈز کے ساتھ آکسیجن کی سہولت موجود ہے،آزادکشمیر میں کل 43 وینٹی لیٹرز ہیں،مظفرآباد میں 18 اور میرپور میں 11 وینٹی لیٹرز ہیں،اس وقت آزادکشمیر میں کوئی مریض وینٹی لیٹرپرنہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے علاوہ ایمرجنسی کے پیش نظربھی وینٹی لیٹرز موجود ہیں،کراچی میں 628،حیدرآباد میں 21،راولپنڈی میں137 اورملتان میں 111 وینٹی لیٹرز ہیں،لاہور میں 322،فیصل آباد میں 51،پشاور میں 75 اور ایبٹ آباد میں 13 وینٹی لیٹرزہیں،اسلام آباد میں 138،گگت بلتستان میں 21،کوئٹہ میں 35 اور مظفرآباد میں 10 وینٹی لیٹرز ہیں۔(رڈ)

Leave A Reply

Your email address will not be published.