بجٹ میں کمزور طبقے کے تحفظ کے لئے اقدامات تجویز کیے جائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

0

لاہور :  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بجٹ میں کمزور طبقے کے تحفظ کے لئے اقدامات تجویز کیے جائیں گے، عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے جامع منصوبہ بندی کرلی گئی ہے، اگلے مالی سال کے بجٹ میں ہر طبقے کا خیال رکھا جائے گا،مشکل ترین حالات میں بھی عوام کو ریلیف دینے والا بجٹ پیش کریں گے، غیر ضروری اخراجات کم کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیر قانون بشارت راجہ نے ملاقات کی جس میں پنجاب اسمبلی کے بجٹ سیشن اور اراکین کو کورونا سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا اراکین اسمبلی کے تحفظ کیلئے پنجاب اسمبلی کے بجائے مقامی ہوٹل میں بجٹ سیشن ہو رہا ہے، کورونا کی وباء نے ہر طبقے کو متاثر کیا ہے، بجٹ میں کمزور طبقے کے تحفظ کے لئے اقدامات تجویز کیے جائیں گے، عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے جامع منصوبہ بندی کرلی گئی ہے، اگلے مالی سال کے بجٹ میں ہر طبقے کا خیال رکھا جائے گا، کورونا کی وجہ سے سرکاری محاصل کی وصولی میں کمی ہوئی۔عثمان بزدار کا کہنا تھا عام آدمی کی معاشی مشکلات کا ازالہ ہماری پہلی ترجیح ہے، مشکل ترین حالات میں بھی عوام کو ریلیف دینے والا بجٹ پیش کریں گے، غیر ضروری اخراجات کم کریں گے، پنجاب حکومت نے 2 برس کے دوران عوام کو سہولتیں پہنچانے کیلئے ریکارڈ قانون سازی کی ہے، پنجاب اسمبلی کا قانون سازی کے حوالے سے ریکارڈ دیگر صوبوں کی اسمبلیوں کے مقابلے میں سب سے بہتر ہے، ہر لمحہ عوام کی خدمت کیلئے وقف ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا ہمارا ایجنڈا صرف اور صرف عوام کی خدمت ہے، سابق حکمرانوں نے صرف ذاتی مفادات کا تحفظ کیا، تحریک انصاف کی حکومت معاشرے کے ہر طبقے کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے، عوام کی خدمت کا مشن پورا کریں گے، عوام کھوکھلے نعرے نہیں، عملی اقدامات چاہتے ہیں، اپوزیشن کے پاس فلاح عامہ کا ایجنڈا ہے نہ کورونا سے نمٹنے کا، ماضی کی طرح اب صوبے میں ذاتی پسند و ناپسند نہیں بلکہ میرٹ اور گورننس کی حکمرانی ہے۔عثمان بزدار نے کہا ہماری نیت نیک اور سمت درست ہے، اپوزیشن صرف نان ایشوز پر سیاست کر رہی ہے، تنقید کی پروا کئے بغیر عوام کی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.