ڈپٹی کمشنر خاران  عبداالسلام اچکزئی نے کہا کہ خاران کو معیاری تعلیم کے حوالے سے مثالی ضلع بنائیں گے

0

خاران:  ڈپٹی کمشنر خاران  عبداالسلام اچکزئی نے کہا کہ خاران کو معیاری تعلیم کے حوالے سے مثالی ضلع بنائیں گے محمکہ تعلیم کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرینگے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر خاران نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افس خاران کے دورے کے موقع پر کیا ۔ ڈپٹی کمشنر خاران کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خاران محمد حنیف بنگلزئ نے خاران میں تعلیمی اداروں کی کارکردگی اور درپیش مسائل کے بارے میں بریفنگ دیا بریفنگ کے موقع پر محکمہ تعلیم کے دیگر ضلعی افیسران ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن مختیار احمد، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر میل عبدالخالق  ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر میل سر خاران  محمد یوسف زرکون، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر فیمیل میڈم انیلہ حمزہ اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن  احمد خان نوشیروانی سمت دیگر اسٹاف موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر خاران کو محکمہ تعلیم کے ضلعی افیسران نے محکمہ تعلیم خاران سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیا جس میں محمکہ تعلیم ضلع خاران میں تمام ایجوکیشن اسٹاف،فنکشنل اور نان فنکشنل سکولوں، شیلٹر لیس سکولوں، کلسٹر بجٹ،گاڑیوں کی کمی، ایجوکیشن  زمین کی الائمنٹ ، ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ آسامیوں  اور اپنے دیگر مسائل کے متعلق ڈپٹی کمشنر خاران کو اگائ دی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خاران عبدالسلام اچکزئی نے کہا کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خاران کو  درپیش تمام مسائل کوحل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔  ڈپٹی کمشنر خاران نےکہا  محمکہ تعلیم کے افیسران اپنے ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کرکے مستقبل کے معماروں کے خوابوں کو  پایہ تکمیل تک پہچانے میں کوئی کوتاہی نہ کریں اپ ایجوکیشن افیسران  اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر بہترین معاشرے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ڈپٹی کمشنر خاران عبداالسلام اچکزئی نے اس موقع پر محکمہ تعلیم کے تمام ضلعی افیسران کو تاکید کی غریب طلباء کے نام پر انے والے سکالرشپ پروگرام میں خاص کر اس بات کا خیال رکھا جائے کہ حقدار غریب طلباء کی حق تلفی نہ ہو۔ ٹاک غریب حق دار طلباء  اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکیں ۔ ڈپٹی کمشنر نےکہا محمکہ تعلیم کے مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے ہمارا یہ بھرپور کوشش ہوگی کہ خاران کو معیاری تعلیم کے حوالے سے ایک مثالی ضلع بنائیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.