موجودہ حکومت صوبے کی تاریخ اور ثقافت کے تحفظ اور اسکی ترویج کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے صوبائی وزیرِ داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو

موجودہ حکومت صوبے کی تاریخ اور ثقافت کے تحفظ اور اسکی ترویج کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے صوبائی وزیرِ داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو

12 اکتوبر:قلات۔ صوبائی وزیرِ داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ تاریخ اور ثقافت سے وابستگی فطری عمل ہے۔ موجودہ حکومت صوبے کی تاریخ اور ثقافت کے تحفظ اور اسکی ترویج کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ قلات کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ انتخاب کی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ قلات کی تاریخی حیثیت کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ضلع قلات میں ترقیاتی سکیموں کا جلد آغاز کیا جائے گا۔ ہمارا وژ ن تمام علاقوں کی یکساں ترقی ہے۔ ماضی کی نسبت قلات کو ترقیاتی سکیموں میں ترجیح دی جارہی ہے۔ بہت جلد عوام کے شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔ قلات ہمارا دوسرا گھر ہے اسے کسی صورت نظرانداز نہیں کرسکتے۔ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تمام اضلاع میں صحت تعلیم سمیت تمام شعبوں کی ترقی کیلیے مثبت اقدامات اٹھارہے ہیں۔ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات آنا شروع ہوجائیں گے۔ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پی ایس ڈی پی سکیموں کا ازسرنوجائزہ لیکر قابل عمل سکیموں کااجراء کیا گیا ہے۔ قلات میں تاریخی میلہ جشن قلات کے سلسلے میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا جن میں کھیلوں کے مقابلے،سکولوں کے طلباء￿ و طالبات کے درمیان تقاریر،ٹیبلو،پی ٹی شو،حمد ونعت کے مقابلے،مختلف ڈیپارٹمنٹس کی طرف سے سٹالز،پھلوں کے سٹال، کتب میلے،ثقافتی شو،خواتین کیلیے مینابازار،آرٹس اور فن پاروں کی نمائش،بازار کی نمائش سمیت مختلف قسم کے مقابلے کیے جائیں گے۔ میلہ 19 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ اس سلسلے میں میرآحمدیارخان اسٹیدیم سمیت ضلع کے مختلف مقامات پر رنگا رنگ پروگرام منعقد کیے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر قلات شہک بلوچ اسسٹنٹ کمشنر قلات میرایوب مری ایس ایس پی پولیس دوستین دشتی اور دیگر عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ وہ جشن قلات کی کامیابی اور اس سلسلے میں بھرپور تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں سے جہاں معاشرے میں نوجوان بیراہروی سے بچتے ہیں وہاں انکی جسمانی اور ذہنی استعداد کار بڑھانے میں کافی مدد ملتی ہے۔ انہوں نے عزم کیاکہ قلات کا تاریخی جشن قلات ہرسال منعقد کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں