حکومت بلوچستان صوبے میں ثقافت کے فروغ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے تمام تر اقدامات کر رہی ہے

حکومت بلوچستان صوبے میں ثقافت کے فروغ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے تمام تر اقدامات کر رہی ہے

کو ئٹہ 12اکتو بر : ادارہ نظامت کے زیراہتمام ثقافت کے فروغ کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ثقافت ظفر علی بلیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ثقافت کے فروغ وترجیح کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ حکومت بلوچستان صوبے میں ثقافت کے فروغ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے تمام تر اقدامات کر رہی ہے۔ ثقافت کسی بھی علاقے کے لئے ایک ورثہ کی حیثیت رکھتا ہے قوموں کی مضبوطی کے لیے ضروری ہے کہ ثقافت سے رشتہ جوڑ کر رکھا جائے حکومت بلوچستان سے ثقافت کے فروغ کے حوالے سے 200 ملین روپے مختص کئے جو کہ فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کیے جائیںگے۔ فنکار کسی بھی علاقے کے سفیر ہوتے ہیں۔ اور ان کی فلاح کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو فنکاروں کی ضروریات کومد نظر رکھتے ہو ئے اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔ اور فنکار عمر کے آخری حصے تک ایک اچھی زندگی بسر کریگی اور ان کی عزت نفس کو بھی بحا ل رکھا جا سکے اس کے علاوہ سمینار میںمختلف شخصیات نے حصہ لیا اور حکومت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی قا بل ستائش ہے اور امیدظا ہر کی کہ آئندہ بھی ثقافت کے حوالے سے اخراجات کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں