آر یا نہ پبلک اسکول زیارت میں ششماہی رزلٹ کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر پی ایچ ای و واسا حاجی نور محمد دمڑ تھے

آر یا نہ پبلک اسکول زیارت میں ششماہی رزلٹ کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر پی ایچ ای و واسا حاجی نور محمد دمڑ تھے

ٰٓ زیا رت 12اکتو بر : آر یا نہ پبلک اسکول زیارت میں ششماہی رزلٹ کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر پی ایچ ای و واسا حاجی نور محمد دمڑ تھے۔صوبائی وزیرصوبائی وزیر کا پروگرام میں پہنچنے پر شاندار استقبا ل کیا گیا جبکہ انہیں روایتی پگڑی بھی پہنائی گئی۔اس موقع پر اسکول کے ڈائریکٹر محمد یعقوب، تحصیل صدر حبیب اللہ پانیزء، ملک لاجوردمڑ اور سعداللہ دوتانی کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے افراد بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر حاجی نو ر محمد دمڑ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان بھر میں معیاری تعلیم کے فروغ اورطلباء کے روشن مستقبل کے لئے یکساں نظام تعلیم کی پالیسی اپنائی جا رہی ہے روشن مستقبل کے لئے معیاری تعلیم پر توجہ دینا ہوگی حکومت بچوں کو شاندار تعلیمی ماحول دے کر ملک اور قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی سرکاری اسکولوں کے ساتھ پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی نوجوانوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں تعلیم پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی جبکہ اس کے برعکس موجودہ حکومت اپنے وژن کے مطابق موثر انداز میں تعلیم کی بہتری اور خواندگی کی شرح کو بڑھانے کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی سے غیر حا ضر ٹیچرز کی کوئی ضرورت نہیں ہے غیر حا ضر اسا تذہ کے خلا ف قانون کے مطابق ضرور کا روا ئی ہو گی ۔علا و ہ ازیں صو با ئی وزیر نے آریا نہ پبلک سکو ل کیلئے ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کا اعلان کیا جبکہ ششما ہی امتحان کے پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں