صوبائی حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کر رہی ہے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو

0

کو ئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کر رہی ہے۔ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کر نے کے ساتھ ساتھ عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کیلئے ہر ممکن اقدا ما ت کر رہے ہیں ۔ ان خیالات سے اظہار صوبائی وزیرنے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبے کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنانے بلوچستان کو پسماندگی اور عوام میں پائی جانے والی احساس محرومی دور کرنے کے لیے جو اقدامات صوبائی حکومت اٹھا رہی ہے وہ قابل تحسین ہیں۔موجودہ حکومت عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مسائل کے حل کے لیے دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں صوبائی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے جو منصوبوں پر کام جا ری ہے بلوچستان کے عوام کے مسائل سے سنجیدگی کے ساتھ جلد حل ہوں گے۔وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کمال خان بہترین حکمت عملی کے ساتھ حکومت کو چلا رہیہیں اور اتحادیوں کو ساتھ لے کر عوام کے درینہ مسائل کے حل کے لیے جو اقدامات اٹھائے ہیں ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی صوبائی حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے مسائل کے حل کو یقینی بنائے گی جس سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملنے کے ساتھ ساتھ عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.