چمن شہراور گردونواح میں موسم سرماکی بارشوں کاسلسلہ شروع ہوگیا

0

چمن: چمن شہراور گردونواح میں موسم سرماکی بارشوں کاسلسلہ شروع ہوگیا جوگزشتہ پیر کے رات سے لیکر منگل کی دوپہر تک وقفہ وقفہ سے جاری رہا بار ش کے باعث چمن شہرمیں سردی کی شدت بڑھ گئی ہیں جس سے عوام نے اپنے گرم کپڑوں کو نکال لیا جبکہ شدید سردی کے باعث شہرکے کئی علاقوں میں سستابازار قائم کئے گئے جس میں گرم کپڑے سوئیٹر ز اور جیکٹ وغیرہ فروخت کرنے کیلئے سجائے گئے اور چمن شہرمیں گیس کی سہولت نہ ہونے کے باعث عوام کمرشل گیس اپنے گھروں میں استعمال کیلئے ڈبوں میں ڈال کر خریدتے ہیں جبکہ بارہا چمن کیلئے گیس کا اعلان کیاجاچکاہے مگر تاحال ابھی تک چمن شہرکو گیس کی سہولت نہیں دی گئی ہیں دریں اثناء چمن شہراورمیدانی علاقوں میں ہلکی اورشدید بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی جبکہ خواجہ عمران اوردیگر بلند پہاڑی سلسلوں پر ہلکی ہلکی برف باری ہوئی ہیں جس سے بھی موسم پورے دن شدید سرد رہاہے جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی بھی کردی ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.