میادہ بدر سعودی عرب میں کچن آرٹ کی چیف ایگزیکٹو تعینات

0

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے میادہ بدر کو کچن آرٹ کی چیف ایگزیکٹو تعینات کیا ہے۔ مملکت میں کچن آرٹ کی چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کا مقصد مملکت میں کھانے پکانے کے مقامی اور غیرملکی کلچر کو فروغ دینا، اس پیشے کو مزید منظم کرنا اور اس میں کام کرنے والے کارکنوں کو با اختیار بنانا ہے۔میادہ بدر کچن آرٹ کے پیشے میں گہری مہارت رکھتی ہیں۔ وہ اس پیشے میں نہ صرف سعودی عرب بلکہ بیرون ملک بھی خدمات انجام دے چکی ہیں اور ان کا کچن آرٹ میں وسیع تجربہ ہے۔ وہ اس پیشے میں دنیا بھر میں متعدد مواقع پر مملکت کی نمائندگی کرچکی ہیں۔ انہوںنے پیرس کے کورڈون بلو’ بین الاقوامی اسٹڈی سینٹر سے عالمی شہرت یافتہ شیفوں کی زیر نگرانی تربیت تربیت پائی ہے۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں کچن آرٹ کا شعبہ وزارت ثقافت کے زیر اہتمام قائم کردہ 11 نئے ثقافتی شعبوں میں شامل ہے جن کا اعلان حال ہی میں سعودی وزارت ثقافت نے کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.