پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے پانچ مارچ تک ملتوی

0

اسلام آباد (این این آئی)انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے پانچ مارچ تک ملتوی کر دی گئی ۔جمعرات کو جج راجا جواد عباس کے چھٹی پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی 5 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ،وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے ،پی ٹی آئی اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی بریت درخواستوں پر دلائل جاری ہیں ،صدر مملکت عارف علوی کو صدارتی استثنیٰ کے باعث ان کی حد تک کیس داخل دفتر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.